ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہماچل پردیش میں زلزلہ کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے

ہماچل پردیش میں زلزلہ کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے

Fri, 10 Mar 2017 12:48:31    S.O. News Service

شملہ، 9؍مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )ریاست کے چمبا ضلع میں جمعرات کو ایک بار پھر زلزلہ کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت کا اندازہ 3.5لگایا گیاہے ۔موسمیات سائنس سینٹر شملہ نے بتایا کہ چمبا میں زلزلہ کے جھٹکے دوپہر 2 بج کر 9 منٹ پر محسوس کئے گئے، اس کا مرکز زمین کے نیچے پانچ کلومیٹر تھا، فی الحال کہیں سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔واضح رہے کہ ایک ہفتے میں چمبا میں زلزلہ کا یہ دوسرا واقعہ ہے، اس سے پہلے بھی چمبا میں گزشتہ ایک سال کے دوران زلزلے کے جھٹکے کئی بار محسوس کئے گئے ہیں۔


Share: